جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے گاؤں بائلہ میں ریچھ کے حملے میں ایک شہری شدید طور زخمی ہو گیا جسے ابتدائی علاج و معالجہ کے لئے سب ضلع اسپتال منڈی منتقل کیا گیا۔ اس کے چند گھنٹوں کے بعد مزید علاج و معالجہ کے لئے انہیں پونچھ صدر اسپتال لے جایا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس شخص کا نام غلام نبی ولد کمال لون ہے۔
وہیں، سرپنچ بائلہ عبدالرزاق کے ہمراہ اسپتال پہنچے لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے تئیں غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ محکمہ لاپرواہ ہے اور سینکڑوں لوگوں کی جان اس محکمہ کی وجہ سے خطرے میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پونچھ: پہاڑ پر رہنے والوں کو نظر انداز کیے جانے سے لوگوں میں انتظامیہ کی تئیں نارضگی
ان کا کہنا تھا کہ ضلع انتظامیہ کو متحرک ہونے کی ضرورت ہے اور اس محکمہ کے ملازمین سے کام لیتے ہوئے لوگوں کی جانوں کا تحفظ کرنا بہت ضروری ہے۔