ETV Bharat / state

فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر نے اکھنور میں فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی - شمالی کمان فوجی کمانڈر

فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندار دیویدی نے اکھنور میں فارورڈ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا۔

northern-army-commander-dwivedi-celebrates-diwali-with-troops-in-poonch-akhnoor-sector
Etv Bharatفوج کی شمالی کمان کے کمانڈر نے اکھنور میں فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 13, 2023, 4:48 PM IST

فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر نے اکھنور میں فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی

جموں : فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے پیر کے روز یہاں مضافاتی علاقہ اکھنور میں فارورڈ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی کا مقدس تہوار منایا۔

انہوں نے اس دوران سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور ڈیوٹی کے دوران ان کے عزم اور بلند حوصلے کے مظاہرے کی سراہنا کی۔یہ جانکاری فوج کی شمالی کمان نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ 'فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندار دیویدی نے اکھنور میں فارورڈ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا'۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ' انہوں نے اس دوران سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کے کے ساتھ بات چیت کی اور ڈیوٹی کے دوران ان کے عزم اور بلند حوصلے کے مظاہرے کی سراہنا کی'۔

مزید پڑھیں:

فوج کی پندرہویں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے اتوار کے روز کشمیر میں ایل او سی پر تعینات جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی۔بتادیں کہ ملک میں روشنیوں کے تہوار دیوالی کا انتہائی جوش و خروش اور تزک ا حتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

بتادیں کہ روشنیوں کا تہوار دیوالی جو دیپاولی کے نام سے بھی معروف ہے، ہندوؤں کے ایک عقائد کے مطابق بھگوان شری رام چندر جی کے چودہ سال کی جلا وطنی اور لنکا پر فتح پا کر جب ایودھیا میں واپس لوٹے تو ان کے خیر مقدم میں سارے شہر کو چراغوں سے روشن کیا گیا اور جشن منایا گیا۔ اسی جشن کو دیوالی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس لئے اس تہوار کو اندھیرے پر روشنی، نادانی پر عقل اور برائی پر اچھائی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.