ETV Bharat / state

Flash Flood In Poonch & Khatua: سیلابی پانی کی زد سے 9 پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد کو بچایا گیا - sdrf on khatua flash flood

جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں گزشتہ روز تیزی بارش ہوئی ہے۔ تیز بارش کے سبب ندی نالوں میں پانی کا بہاو بڑھ گیا ہے۔Rain Lashes in JK

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jul 25, 2022, 10:44 PM IST

پونچھ: حکام کے مطابق پیر کے روز جموں و کشمیر کے کٹھوعہ اور پونچھ اضلاع میں تیز بارشوں اور بادل بھٹتے کے ایک واقعے میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد کو بچایا گیا۔ Flash Flood In Poonch & Khatua

ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق پیر کے روز اوجھ دریا میں اچانک سیلاب آنے سے درجنوں افراد پھنس گئے تھے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف کے اہلکاروں نے پولیس کے ساتھ بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

پولیس کے سینیئر افسر کے مطابق بچاؤ کارروائی میں چار خواتین سمیت 12 افراد کو بچا لیا گیا۔ وہیں حکام نے بارش اور اوجھہ دریا میں پانی کے تیز بہاو کے سبب لوگوں کو دریا کے قریب نہ جانے کی اپیل کی ہے۔

وہیں دوسرے ایک واقعے میں نو پولیس اہکاروں کو بچایا گیا جب پونچھ ضلع کے لائن آف کنٹرول کے چکن دا باغ علاقے میں ایک پولیس چوکی میں اچانک سیلابی پانی آگیا۔بتایا جارہا کہ بادل پھٹنے کی وجہ سے چوکی میں سیلابی پانی آگیا، پولیس اہلکاروں نے پانی آنے کے بعد چوکی کی چھت پر پناہ لی تھی۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں پہنچ گئی اور پھنسے اہلکاروں کو بحفاظت بچالیا گیا۔

مزید پڑھیں:

وہیں ضلع پونچھ میں مغل شاہراہ پر چٹانیں گر آنے کے نتیجے میں تین ٹرکوں کو نقصان پہنچا ہے۔حادثہ میں تین ترک ڈرائیور اور کنڈیکٹر معجزاتی طور پر پچ گئے ہیں۔

بتادیں کہ جموں و کشمیر کے متعدد علاقوں میں کل رات تیز پارش ہوئی تھی۔ بالائی علاقوں میں تیز بارش ہونے سے ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.