ETV Bharat / state

پونچھ: نیشنل کانفرنس کے کارکنان بی جے پی میں شامل

author img

By

Published : Sep 19, 2021, 10:32 PM IST

پردیپ شرما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کا مقصد غریبوں کی مدد کرنا ہے اور ہم وزیر اعظم کے نعرے سب کا ساتھ سب کا وکاس کے تحت عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اور آنے والے وقت میں بھی کسی قسم کے لالچ کے بغیر غریبوں کی مدد کریں گے۔

پونچھ: نیشنل کانفرنس کے کارکنان بی جے پی میں شامل
پونچھ: نیشنل کانفرنس کے کارکنان بی جے پی میں شامل

جموں و کشمیر کے پونچھ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان کی جانب سے منڈی تحصیل میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رکن اسمبلی پردیپ شرما سمیت پارٹی کارکنان بڑی تعداد میں شامل ہوئے۔

اس پروگرام کے دوران نیشنل کانفرنس کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رکن اسمبلی پردیپ شرما نے پارٹی میں شامل ہونے والے کارکنان کا خیرمقدم کیا۔

وہیں بی جے پی میں شامل ہوئے کارکنان نے کہا کہ گزشتہ سات برسوں میں جس طرح سے بھارتیہ جنتا پارٹی غریبوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ترقیاتی کاموں کے لیے کئی طرح کی اسکیمز لا رہی ہے، کانگریس 70 سالوں سے ایسا نہیں کرسکی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح پردیپ شرما دور دراز کے لوگوں تک پہنچ کر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ سب دیکھ کر ہم بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔

وہیں پردیپ شرما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کا مقصد غریبوں کی مدد کرنا ہے اور ہم وزیر اعظم کے نعرے سب کا ساتھ سب کا وکاس کے تحت عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اور آنے والے وقت میں بھی کسی قسم کے لالچ کے بغیر غریبوں کی مدد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چھتیس گڑھ: سابق وزیر راجندر پال سنگھ بھاٹیا نے کی خودکشی

اس پروگرام کے دوران پارٹی کے جنرل سکریٹری ایس پرمجیت سنگھ، جنرل سکریٹری بنسی لال، منڈل کے سربراہ محمد اشرف، منڈل کے سربراہ محمد شریف، عبدالحمید، منجیت سنگھ، محمد جاوید، پیر لیاقت کے علاوہ کئی سرپنچ موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.