ETV Bharat / state

ریاستی جنرل سکریٹری نجم جعفری کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال

author img

By

Published : Sep 21, 2021, 10:57 AM IST

ٹیچرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری نجم جعفری کا اساتذہ نے گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔

ریاستی جنرل سکریٹری نجم جعفری کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال
ریاستی جنرل سکریٹری نجم جعفری کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال

جموں و کشمیر ٹیچرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری منتخب ہونے کے بعد نجم جعفری پہلی مرتبہ پونچھ پہنچے، جہاں اساتذہ نے کلائی کے مقام پر ان کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔

اس دوران سینکڑوں کی تعداد میں اساتذہ نے ان کا استقبال کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی اور گزشتہ وقت کی طرح آئندہ بھی اساتذہ کے مسائل کو حل کروانے کے لئے امید ظاہر کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹیچر جوائنٹ ایکشن کمیٹی فورم میں نجم جعفری بلا مقابلہ جنرل سکریٹری منتخب کیے گیے تھے۔ وہیں دورے کے دوران نجم جعفری نے کہا کہ ان کو اس عہدے پر فائز کرنا ان کے لئے اعزاز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پونچھ: بچے کی لاش کو قبر سے کیوں نکالا گیا؟

نجم جعفری نے مزید کہا کہ جس طریقے سے ہم پہلے بھی اساتذہ کے مسائل کو حل کروانے میں پیش پیش رہتے تھے۔ اسی طریقے سے اب بھی اساتذہ کے مسائل حل کروانے میں اپنا اہم رول ادا کریں گے۔ انہوں نے استقبالیہ تقریب میں پہنچے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.