ETV Bharat / state

کورونا متاثرہ ہندو خاتون کی آخری رسومات مسلم نوجوان نے ادا کی

کورونا وائرس کی دوسری لہر خطرناک صورت اختیار کر چکی ہے۔ کورونا سے ہلاک ہونے والے متاثرین کی آخری رسومات میں دشواری پیدا ہو رہی ہے۔ حالت یہ ہے کہ کورونا کے خوف کی وجہ سے لوگ کورونا متاثرین کی آخری رسومات ادا کرنے سے کترا رہے ہیں، ایسے میں ایک مسلم نوجوان نے لاوارث اور ذہنی طور سے معذور ہندو خاتون کی آخری رسومات ادا کرکے انسانیت کی مثال پیش کی، جس کی چہار جانب ستائش کی جا رہی ہے۔

muslim youth wearing PPE perform last rites of a mentally unsound and homeless destitute woman who succumbed to COVID 19 in mendhar
کورونا متاثرہ ہندو خاتون کی آخری رسومات مسلم نوجوان نے ادا کی
author img

By

Published : May 6, 2021, 12:30 PM IST

دراصل جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر تحصیل میں لاوارث خاتون کی کورونا سے موت ہو گئی تھی، جو ذہنی طور سے بھی بیمار بھی تھیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں تھا۔

دیکھیں ویڈیو

ان کی آخری رسومات ادا کرنے کے لیے کوئی بھی شخص یا فلاحی ادارہ آگے نہیں آ رہا تھا۔ ایسے میں ایک مسلم نوجوان نے انسانیت کی ایسی مثال پیش کی جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ میر احمد نامی نوجوان نے اس بے یارومددگار پڑی ہندو خاتون کی لاش کو مکھ اگنی دے کر آخری رسومات ادا کی۔

اس تعلق سے مینڈھر کے سناتن دھرم سبھا کے پردھان بلرام شرما نے بتایا کہ ذہنی مریض اور لاوارث خاتون گزشتہ کئی روز سے بیمار تھیں جنہیں علاج کے لیے سب ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ کورونا مثبت پائی گئیں اور دوران علاج ہی ان کی موت ہوگئی۔ کورونا کے خوف سے کوئی بھی شخص یا فلاحی ادارہ ان کی آخری رسومات کے لیے آگے نہیں آیا۔

ایسے میں تب میڈیکل ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ایمبولینس ڈرائیور میر احمد نے انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاوارث ہندو خاتون کی آخری رسومات اداکی۔

میر احمد کی مدد کے جذبے سے متاثر ہوکر میڈیکل ڈیپارٹمنٹ میں ہی تعینات صفائی ملازمین شوکت حسین اور این او مظفر حسین نے بھی مدد کی۔

مزید پڑھیں:

ہسپتالوں میں بیڈز کی بدعنوانی کا انکشاف، تیجسوی سوریہ کی معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش

ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے پی پی ای کٹ پہن کر مینڈھر پولیس کی نگرانی میں بے سہارا ہندو خاتون کی آخری رسومات ادا کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.