ETV Bharat / state

Department of Youth Services and Sports منڈی میں منی اسپورٹ سٹیڈیم تیار،آفیسر نے لیا جائزہ - جموں و کشمیر خبر

پونچھ کی تحصیل منڈی میں نوجوانوں کو کھیل کود کے لئے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی جانب 43 لاکھ روپیہ کو منظوری دی گئی تھی۔

آفیسر نے لیا جائزہ
آفیسر نے لیا جائزہ
author img

By

Published : May 16, 2023, 2:17 PM IST

آفیسر نے لیا جائزہ

پونچھ: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمٹیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے منڈی کے سیکلو میں بناے جارہے منی اسپورٹ اسٹیڈیم کے لئے مذکورہ محکمہ کی جانب سے 43 لاکھ روپیہ منظور کو منظوری دی گئی تھی۔ جس میں پہلے ہی سال 20 لاکھ روپے کی لاگت سے نئے اسپورٹ سٹیڈیم تیارکیا گیا ہے۔ اسی کے پیش نظر یوتھ سروس اینڈ یسپورٹس ضلع آفیسر محمد قاسم نے تحصیل منڈی کی پنچائیت سیکلو کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے محکمہ کی جانب سے سیکلو میں بنائے جارہے منی سپورٹ سٹیڈیم کا معائنہ کیا۔

انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ منڈی کے لوگوں کی کافی عرصہ سے یہ مانگ تھی کہ یہاں نوجوانوں کو کھیل کود میں مصروف ہوں۔اور ا سکے لئے انہیں کھیل کا میدان فراہم کیا جائے۔ تاکہ نوجوانوں کو منشیات کی بری لت میں ملوث ہونے سے باز رکھا جاے۔ جس کو دیکھتے ہوئے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے 43 لاکھ کا بجٹ منظور کیا ہے۔

جس میں سے 20 لاکھ روپیہ کی لاگت سے کھیل کے میدان کو ہموار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منی اسپورٹ اسٹیڈیم کے لیے ضلع انتظامیہ پونچھ, بی ڈی سی, ڈی ڈی سی, اور متعلقہ سرپنچ کی یہی کوشش تھی کہ یہاں کے نوجوانوں کو کھیل کود کے لئے بہترین کھیل کا میدان فراہم کیا جائے۔ کیونکہ تحصیل منڈی میں نوجوانوں کے کھیل کود کے لیے اور کہیں بھی کھیل کا میدان نہیں تھا چونکہ یہ ایگ مرکزی جگہ ہے جہاں پر تحصیل بھر کے نوجوان استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی اس کا کام مکمل نہیں ہوا ہے۔ اس کے بقیہ کاموں کی تکمیل کے لئے جلد ہی مزید رقومات بھی واگزار کی جاے گی۔ تاکہ رواں برس میں ہی اس کھیل کے میدان کے کام کو مکمل کرکے نوجوانان منڈی کو سونپا جاسکے۔

مزید پڑھیں:Pulwama Sports Mela: راجپورہ، پلوامہ میں اسپورٹس میلے کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ ہمارا بھی یہی مشن ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ نوجوانوں منشیات سے دور رکھیں اور کھیل کود کی جانب نوجوانوں کو راغب کریں۔ ان کہنا تھا کہ اس منی سپورٹ اسٹیڈیم کے تعمیر ہونے سے اچھے سے اچھے کھلاڑی یہاں سے ابھر کر نکلیں گے اور اپنی تحصیل اور ضلع کا نام روشن کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.