جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول ہونے والے بارودی سرنگ دھماکے میں دو فوجی جوان زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع پونچھ کے بالا کوٹ سیکٹر میں ایل او سی کے قریب تقریباً ساڑھے بارہ بجے بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 فوجی جوان زخمی ہو گئے۔
زخمی ہونے والے فوجی جوانوں کی شناخت عنایت حسین اور ساحل کمار کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
عسکریت پسندوں کا ایک ٹھکانہ تباہ
عنایت حسین بی ایس ایف کی 59 بٹالین سے وابستہ ہیں جبکہ اور ساحل کمار فوج کی 14 پنجاب بٹالین سے وابستہ ہیں۔ بی ایس ایف عنایت حسین کو گورنمنٹ ہسپتال راجوری منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ساحل کمار کو ادھمپور منتقل کردیا گیا ہے۔