ETV Bharat / state

مینڈھر میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ پر چھاپہ، 2 افراد گرفتار

پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ایسے بارود مواد کو ضبط کیا گیا ہے جس کو غٰیر قانونی کارروائیوں میں استعمال کرنے کا مقصد تھا۔

hideout busted in mendhar, two arrested, ammunition recovered
مینڈھر میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ پر چھاپہ، 2 افراد گرفتار
author img

By

Published : Sep 13, 2020, 12:58 PM IST

فورسز کی مشترکہ پارٹی نے صوبہ جموں کے مینڈھر پونچھ علاقے میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ کا سراغ لگاتے ہوئے یہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود ضبط کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے بقول کارروائی کے دوران دو افراد کو بھی حراست میں لیا گیاہے۔

اطلاعات کے مطابق پونچھ کے مینڈھر علاقے میں مینڈھر پولیس، فوج اور ایس او جی جموں کی مشترکہ ٹٰیم نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد علاقے سے عسکریت پسندوں کی کمین گاہ کا پتہ لگاتے ہوئے یہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے بقول کارروائی کے دوران ایسے بارود مواد کو ضبط کیا گیا ہے جس کو غٰیر قانونی کارروائیوں میں استعمال کرنے کا مقصد تھا۔

پولیس ذرائع کے بقول بارودی مواد کو سرحدی علاقے سے شہری علاقوں تک لے جانا مقصود تھا تاہم فورسز کی بروقت کارروائی سے ایک بڑے منصوبے کو ٹالا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 2افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن کی تحویل سے چینی ساخت کے 2 پستول، 6میگزین، 70 عدد پستول راونڈس، 11 عدد ہتھ گولے، 1 وائرلیس سیٹ، 1 آئی ای ڈی، 2 عدد بیٹری، 2 جھنڈے، 1موبائل فون، 1 چارجر، 1 پن ڈرائیو کے علاوہ دیگر ناقابل اعتراض مواد ضبط کیا گیا۔

اس سلسلے میں پولیس نے پولیس تھانہ مینڈھر میں ایف آئی آر زیر نمبر 217/2020 متعلقہ قانونی دفعات کے تحت درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ پولیس کے بقول گرفتار کئے گئے افراد سے مزید پوچھ تاچھ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.