ETV Bharat / state

مینڈھر: دو سڑک حادثے میں متعدد افراد زخمی - ای ٹی وی بھارت

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر سب ڈویژن میں دو سڑک حادثے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔

road accident
road accident
author img

By

Published : Jul 2, 2020, 6:37 AM IST

اطلاعات کے مطابق منگل شام میں ایک الٹو کار جے کے 12 2360 مینڈھر کے ساگرا گاوں میں حادثے کا شکار ہو گئی جس میں سوار چار افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو مقامی لوگوں نے مینڈھر سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کروایا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

مینڈھر: دو سڑک حادثے میں متعدد افراد زخمی

زخمی افراد کی شناخت شاہد فاروق، فراز جاوید، فیض حسین اور محمد زبیر کے طور پر ہوئی ہے۔ فیض حسین کو راجوری کے میڈیکل کالج ریفر کیا گیا ہے۔ اس بات کی تصدیق میڈیکل افسر ڈاکٹر شاہ رخ احمد خان نے کی ہے۔

دیگر ایک واقعے میں ایک ٹاٹا موبائل وین کرشنا گھاٹی سیکٹر میں حادثے کا شکار ہوگئی جس میں سوار دو لوگ زخمی ہوئے جنہیں ضلع اسپتال پونچھ میں ریفر کیا گیا۔

پولیس نے مینڈھر تھانے میں معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.