ETV Bharat / state

پرندے کو مارنے کا معاملہ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج - وائلڈ لائف ایکٹ درج

جموں و کمشیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر تحصیل کے بالا کوٹ میں پولیس نے پرندے کو مارنے والے شخص کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

Mendhar: Man Beating Bird Video Goes Viral

author img

By

Published : May 1, 2021, 8:28 PM IST

Updated : May 1, 2021, 8:53 PM IST

پونچھ ضلع کے مینڈھر تحصیل بالا کوٹ کے سندوٹ علاقہ میں ایک مقامی شہری کی جانب سے پرندے کو مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے معاملہ درج کر کے کارروائی کی جارہی ہے۔

ویڈیو

در اصل گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص پرندے کو درخت کے نیچے لٹکا کر اس کو مارتے ہوئے نظر آیا۔

جس پر سماجی تنظیموں کی جانب سے مذکورہ شخص کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی ایف او پونچھ نے مکمل تفصیل حاصل کر کے اس معاملہ پر پولیس کو کارروائی کے لیے تحریری طور پر لکھا جس کے بعد جموں و کشمیر پولیس نے مینڈھر پولیس اسٹیشن میں ایک کیس زیر ایف آئی آر دفعات 2،16،20،09 ، 5اور وائلڈ لائف ایکٹ درج کر کے اس کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ معاملہ میں ملوث شخص کی شناخت شکیل احمد سکنہ سندوٹ تحصیل بالا کوٹ پونچھ کے طور پر کی گئی ہے۔

Last Updated : May 1, 2021, 8:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.