جموں: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد فوج نے جمعہ کی صبح علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پونچھ میں ایل او سی کے کھری کرمارا علاقے کی حفاظت پر تعینات فوجی اہلکاروں نے گذشتہ شام قریب سات بجے دو سے تین مشتبہ در اندازوں کی نقل و حرکت دیکھتے ہی فائرنگ کی ۔ انہوں نے کہا کہ فوجی جوانوں نے سرحد پر در اندازی کی نقل و حرکت پر کڑی نگرانی رکھنے کے لئے روشنی کے گولے بھی داغے۔ان کا کہنا تھا کہ جمعے کی صبح روشنی کی پہلی پو پوٹھتے ہی علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک آپریشن جاری تھا۔ Search operation underway along LoC
واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں صوبے میں ہائی الرٹ کے بیچ سیکورٹی فورسز نے پونچھ بس اسٹینڈ اور اُس کے ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا تھا۔ دریں اثنا سدھرا جموں میں دوسرے روز بھی سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کی تلاشی لی تاہم اس دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ اطلاعات کے مطابق سدھرا جموں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں چار عسکریت پسند کی ہلاکت کے بعد صوبے بھر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کے روز سیکورٹی فورسز نے پونچھ بس اسٹینڈ اور اُس کے ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی۔ ذرائع نے بتایا کہ رہائشی علاقوں کے ساتھ ساتھ دکانوں کو بھی کھنگالا گیا تاہم اس دوران کسی کی گرفتاری کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ High Alert In Sidhra
یہ بھی پڑھیں: Anti-Militancy Operation ہائی الرٹ کے بیچ پونچھ اور سدھرا جموں میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن
یو این آئی