منڈی: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی کے گاوں اڑائی کے نوجوانوں نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اڑائی میں نوجوان کھیلوں میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں اور یہاں نوجوان کی جانب سے سال بھر کھیلوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ یاد رہے جہاں ایک جانب موسم سرما کے دوران نوجوانوں کو کرائے پر جگہ لے کر ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنا پڑتا ہے۔ وہیں دوسری جانب موسم گرما میں جبی، سنکھ وغیرہ جیسے دوردراز علاقوں میں جاکر وہ ٹورنامنٹ منعقد کراتے ہیں۔ اس حوالے سے نوجوان کھلاڑی اور حویلی قلندر کرکٹ ٹیم کے کپتان و کوچ شمیم احمد شاد نے بتایا کہ یہاں گذشتہ کئی برسوں سے نوجوان مختلف کھیلوں کا شوق رکھتے ہیں۔ یہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ نئی نسل کھیل کود کی طرف بھی راغب ہیں۔ یہاں کے کھیلاڑی بلاک، تحصیل اور ضلعی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ یہاں کے نوجوانوں میں بھرپور صلاحت اور شوق بھی ہے۔ لیکن بدقسمتی سے یہاں کھیل کے میدان نہیں ہیں۔ کھیل کود کے لیے جگہ نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان سخت ہریشان ہیں۔ Lack of Playground in Mandi District
مقامی کھلاڑی امجد محمود، کامران ظفر نے بھی کھیل کے میدان نہ ہونے سے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ و یوٹی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اگر انتظامیہ چاہتی ہے کہ نوجوان منشیات سے بچ سکیں اور بُری عادتوں کی لت سے محفوظ رہیں تو پہلی فرصت میں اس گاؤں اڑائی کے ساتھ ساتھ تحصیل منڈی میں بھی کھیل کے میدانوں کو تعمیر کروایا جائے۔ تاکہ یہاں کے نوجوان یوتھ کے ساتھ ساتھ نئی نسل جو کھیل کود کی جانب راغب ہے انہیں کرکٹ کھیل کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں میں بھی حصہ لینے کا موقع نصیب ہو۔ Lack of Playground in Mandi District
یہ بھی پڑھیں : Inter School Matches In Mandi: منڈی میں مختلف کھیل مقابلوں کا انعقاد