ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں گورنمنٹ ڈگری کالج منڈی عوام کی دیرینہ مانگ تھی۔ جسے حکام نے پورا تو کیا لیکن ابھی تک اس ڈگری کالج کی عمارت کی عدم دستیابی سے طلباء اور پروفیسرز سخت پریشانیوں سے دوچار ہو رہے ہیں۔
بلاک ڈیولپمنٹ آفیس منڈی میں ڈگری کالج کی کلاسز شروع کی گئی ہیں۔ جنہیں قریب دو سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔ لیکن ان دو سالوں میں طلباء اور ڈگری کالج کے عملہ کو ہر روز مشکلات کا سامنا ہے۔
آج بھی مالک زمین نے اس عمارت میں جانے والے راستہ پر باڑ لگا کر راستہ روک دیا۔ جس کی وجہ سے طلبا اور عملہ کلاسز میں نہیں جا پائے۔ اس حوالے سے ایک طالب علم نے بات کرتے ہوے کہا کہ منڈی کے طلباء کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کیا موت کی حسین وادی سے آپ کبھی لطف اندوز ہوئے ہیں؟
طلبہ نے کہا 'ہماری انتظامیہ سے اپیل ہے کہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیں اور کالج کی عمارت کو تعمیر کرایا جائے'۔
وہیں زمین مالک ریاض احمد نے کہا '2011 میں بلاک ڈیولپمنٹ آفیس منڈی کے لئے یہاں عمارت تعمیر کی گئی تھی۔ اس وقت ہمیں یہاں درجہ چہارم کے ملازم لگانے کا وعدہ کیا تھا لیکن آج الگ سے یہاں آرڈر کئے جارہے ہیں۔ اگر ہمارے آرڈر نہ کئے گئے تو ہم مال مویشی اور بال بچوں کو اس عمارت میں لاکر اپنا ڈیرہ جمائیں گے'۔