مجلس میں صبح سے ہی قرآن خوانی کے بعد خطبات و معظمات کی مجلس منعقد کی گئی۔ اس دوران تنظیم رضائے مصطفیٰ منڈی کے کارکنان کے علاوہ علماء کرام و دیگر علاقوں سے آئے لوگوں نے شرکت کی۔
علماء کرام نے حضرت غوث اعظم رحمت اللہ علیہ کی ذات بابرکات کی سیرت پر روشنی ڈالی۔ خطبات و معظمات کے بعد تبرکات بھی تقسیم کئے گئے اور آخر میں دعاؤں میں عالم انسانیت کے لئے خصوصی عافیت طلب کی گئی۔
اس موقع پر امام و خطیب، جامع مسجد، مولانا سید فاضل حسین قادری نے کہا کہ 'حضرت پیران پیر کی حیات طیبہ ہمارے لئے وسیلۂ نجات ہے۔ تمام دنیا اگر ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوجائے تو کبھی بھی ناکامی مقدر نہیں بن سکتی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ان کے نقش قدم پر چل کر دنیا اور آخرت کی نجات حاصل ہو سکتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے عالم اسلام کو مبارک باد پیش کی۔
اس موقع پر کمیٹی اراکین جن میں جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عباس ہمدانی، تنظیم کے صدر سید مسرت حسین شاہ کے علاوہ دیگر کارکنان بھی موجود رہے۔