ETV Bharat / state

جے اینڈ کے بینک: عملہ کی کمی سے عوام پریشان - ٹھنڈ کے دوران

لوگوں کے مطابق انہیں صبح سے شام تک لائینوں میں لگنے کے باوجود خالی ہاتھ گھر لوٹنا پڑتا ہے۔

jammu and kashmir bank
جے اینڈ کے بینک
author img

By

Published : Jan 19, 2021, 7:57 AM IST

جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں جموں وکشمیر بینک کی ایک ہی برانچ ہے، جس پر ایک لاکھ اکاؤنٹ ہولڈرز کی مالی ضرورتوں کو پورا کرنے کی ذمہ داری ہے۔ اس کے علاوہ دیگر تجارتی سرگرمیوں کے لیے بھی لوگ اسی بینک پر مںحصر ہیں۔

جے اینڈ کے بینک

اس برانچ میں محض سات افراد ہی مامور ہیں، جو تقریباً ایک لاکھ صارفین کے لئے ناکافی ہے۔ ستم ظریفی یہ کہ ایک ہی برانچ وہاں بھی عملہ کی قلت تمام صارفین کے لئے باعث تشویش ہے۔

صارف معشوق احمد، عبدالمجید ٹھکر، اسحاق احمد نے نمائندہ سے بات کرتے کہا کہ منڈی میں گزشتہ قریب ایک برس سے نظام درہرم برہم ہے۔ یہاں لوگوں کو صبح سے شام تک لائنوں میں لگنے کے باوجود خالی ہاتھ گھر واپس لوٹنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جے کے بینک اسامیوں کے امیدوار امتحان مراکز نہیں پہنچ سکے

عمررسیدہ لوگ بھی اس بھیڑ سے بچ نہیں پاتے ہیں۔ کئی ایک بڑی عمر کے لوگ مرد و خواتین بھوکے پیاسے لائنوں میں ٹھنڈ کے دوران کھڑے رہ کر کبھی خالی ہاتھ تو کبھی کچھ لے کر گھر پہنچتے ہیں۔

ان لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ منڈی بینک میں عملہ کی کمی کو پورا کرے۔ اس کے علاوہ متبادل بینک برانچ بھی کھولنے کے احکامات صادر کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.