ETV Bharat / state

منڈی: ڈاکٹر شہناز گنائی نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

جموں و کشمیر کے ڈی ڈی سی الیکشن ڈاکٹر شہناز گنائی نے بطور آزاد امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

ڈاکٹر شہناز گنائی
ڈاکٹر شہناز گنائی
author img

By

Published : Nov 17, 2020, 10:12 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی مکی سابق ممبر کونسل ڈاکٹر شہناز گنائی نے بڑی تعداد میں ورکرز کی موجودگی میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

ڈاکٹر شہناز گنائی

اس دوران مختلف علاقوں سے آئے ڈاکٹر شہناز گنائی کے مداحوں نے ان کے گھر علی پیر راجپورہ میں اکٹھا ہو کر ریلی کی شکل میں ان کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے تحصیل کمپلیکس منڈی تک ساتھ گئے۔ اس ریلی میں خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ڈاکٹر شہناز گنائی نے تمام ورکرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'میں اپنے مرحوم والد کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے ہر ایک کی فلاح و ترقی کو اپنا مرکز مقصد بناؤں گی۔

انہوں نے کہا کہ 'اس علاقہ کی ترقی میری اولین ترجیح رہے گی۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مختلف ورکرز نے کہا کہ 'ہم بہت ہی مشکور ہیں کہ اس الیکشن میں شہناز گنائی جیسی ایماندار اور بے لوث خدمت خلق کرنے والی لیڈر ہمارے سامنے آئی ہے جن کے والد کے ہمارے اوپر بہت احسان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'جب شہناز گنائی ایم ایل سی تھیں اُس وقت ہمیں ان کو ووٹ ڈالنے کا حق نہیں تھا پھر بھی انہوں نے ہمیں ہر جگہ ایمبولینس فراہم کیں،راجپورہ تا بلنائی تک سڑک اور پُل بنوایا، ساؤجیاں میں ماڈل اسکول' آعلی پیر منڈی مسجد و زیارت پر لاکھوں کے تعمیری کام جیسے متعدد بڑے بڑے کام کئے ہیں۔

اس دوران ورکز نے اس ڈی ڈی سی الیکشن میں منڈی کی تمام خواتین و حضرات سے اپیل کی ہے کہ آج اسی مرحوم گنائی صاحب کی بیٹی الیکشن کے میدان میں اتری ہے جنہوں نے ہمہ وقت قوم کی بے لوث خدمت کی ہےتو اس بار گنائی صاحب کے احسانات کو چکانے کو موقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.