ETV Bharat / state

سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی، دو فوجی زخمی - سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی

ضلع پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں پاکستانی افواج نے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو فوجی جوان زخمی ہوگیے۔

سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی
سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی
author img

By

Published : Apr 2, 2020, 10:25 AM IST

Updated : Apr 2, 2020, 2:19 PM IST

جہاں دنیا بھر کے ساتھ ساتھ بھارت اور پاکستان بھی کورروناوائرس سے نمٹنے کے لیے لاک ڈاؤن کے دن گزار رہے ہیں اور اس وبائی وائرس سے ہر طرح پر لڑرہے ہیں تاہم دوسری طرف ہند-پاک سرحدوں پر کشیدگی برابر جاری ہے۔

گزشتہ رات ایک بار پھر دونوں افواج نے بندوقوں کے دہانے کھولے اور سرحدی ضلع پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں پاکستانی افواج نے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے جدیدترین ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

جس کا بھارتی افواج نے بھی معقول جواب دیا تاہم دوجی جانب سے کی گئی فائرنگ میں دو بھارتی فوجی زخمی ہوگیے۔

دفاعی ذرائع نے بتا یا کہ پاکستانی فوج نے بلا اشتعال بھارتی فوجی چوکیوں کونشانہ بناکر جدید ترین ہتھیاروں سے گولہ باری کی تاہم بھارتی فوج نے بھی پاکستانی بلا اشتعال گولہ باری کا بھر پور جواب دیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی افواج گزشتہ کئی ہفتوں سے پونچھ کے متعدد سیکٹرز میں گولہ باری کر رہی ہے۔

Last Updated : Apr 2, 2020, 2:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.