سرحدی ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں لوگوں نے حد بندی کمیشن کی عبوری رپورٹ کے خلاف احتجاج Protest Against Delimitation Report in Poonchکرتے ہوئے ان سفارشات کو کالعدم قرار دیے جانے کا مطالبہ کیا۔
منڈی علاقے میں احتجاجیوں نے بڈھا امرناتھ مندر سے تحصیل کمپلکس تک ایک احتجاجی ریلی کا بھی اہتمام کیا۔ بعد ازاں احتجاجیوں نے تحصیلدار منڈی کو ایک تحریری یادداشت بھی پیش کی۔
حدبندی کمیشن کی دوسری رپورٹ J&K Delimitation Draft Reportمیں ضلع پونچھ کے متعدد دیہات کو سرنکوٹ اسمبلی حلقہ میں ضم کیا گیا ہے، وہیں تحصیل منڈی کی بھی پانچ پنچایتوں کو سرنکوٹ اسمبلی حلقہ انتخاب کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔
احتجاجیوں Protest in Poonchکا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے منڈی علاقے کو ایک علیحدہ حلقہ انتخاب کا درجہ دیے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علیحدہ حلقہ قرار دیے جانے کے برعکس ’’منڈی تحصیل میں بندربانٹ کرکے اسمبلی حلقوں کو بند کمرے میں تشکیل دیا گیا ہے۔‘‘
مزید پڑھیں: PDP On Delimitation Panel 2nd Draft: رامبن میں حد بندی کمیشن ڈرافٹ کو لیکر پی ڈی پی کی پریس کانفرنس
احتجاجیوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’منڈی تحصیل کی جغرافیائی ہیئت کو ختم کرنے نہیں دیا جائے گا۔‘‘
انہوں نے حد بندی کمیشین رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے اس پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔