ETV Bharat / state

Kashmir Administrative Service پونچھ میں کے اے ایس کامیاب امیدواروں کو اعزاز سے نوازا گیا - پرسنجیت کور

پونچھ میں انسانیت زندہ باد ٹرسٹ کی جانب سے کشمیر ایڈمینسٹریٹو سروس امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ Insaniyat Zindabad Trust Felicitates Newly Selected KAS

Etv Bharat
پونچھ میں کے اے ایس کامیاب امیدواروں کو اعزاز سے نوازا
author img

By

Published : Jan 29, 2023, 9:32 AM IST

پونچھ میں کے اے ایس کامیاب امیدواروں کو اعزاز سے نوازا

پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں سماجی تنظیم انسانیت زندہ باد ٹرسٹ نے کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس ( کے اے ایس) امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے اعزاز میں پونچھ ہیڈ کوارٹر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں ضلع کے معززین کی بڑی تعداد موجود تھی اور کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے پرسنجیت کور اور پردیومن شرما کو اعزاز سے نوازا گیا اور انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقعے ہر تنظیم کے اراکین نے دونوں امیدواروں پرسنجیت کور اور پردیومن شرما کے والدین کو بھی مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دونوں کامیاب امیدوار غریب عوام اور ملک کے لیے اپنی ذمہ داری پوری لگن اور خلوص کے ساتھ ادا کریں گے تاکہ آنے والی نسلیں ان کی طرح کچھ کرنے کے قابل ہوسکیں۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، دونوں کے اے ایس امیدواروں، پرسنجیت کور اور پردیومن شرما نے اس پر وقار پروگرام کے لیے ادارے کی چیئرپرسن نیتو شرما کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی محنت، اعتماد اور خاندان کے تعاون سے حاصل ہوئی ہے۔ سماجی تنظیم انسانیت زندہ باد کی چیئرپرسن نیتو شرما کی زیر نگرانی منعقد ہونے والی اس تقریب میں ڈی ایم پی آپریشن اعجاز چودھری، بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع صدر، ضلع گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے نائب صدر سریندر سنگھ بجاج کے علاوہ سیاسی و سماجی تنظیموں کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ دونوں امیدواروں اور ان کے اہل خانہ کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : Camp For Disabled Persons: معذورلوگوں میں اشیا تقسیم کرنے کیلئے کیمپ منعقد کیا گیا

Nasha Mukt Bharat Abhiyan پونچھ میں نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت ثقافتی پروگرام و سیمینار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.