منڈی: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے راجپورہ منڈی میں فوج کی جانب سے آپریشن سدبھاونا کے زیر اہتمام والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر منڈی بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر کے ساتھ ساتھ بلاک میڈیکل آفیسر منڈی ڈاکٹر نصرت النساء بھٹی موجود رہیں۔ ان کے علاوہ منڈی تحصیل کے متعدد سیاسی و سماجی شخصیات و دیگر نوجوان بھی شامل رہے۔ یاد رہے کہ والی بال ٹورنامنٹ میں منڈی تحصیل و بیرون تحصیل کے مختلف مقامات سے کل 14 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ان میں سے چھ ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Seer Premier League Cricket Trophy: بٹہ گنڈ ٹیم نے 'سیر پریمیئرلیگ' میں حاصل کی کامیابی
اس حوالے سے اقبال احمد تانترے و محبوب الہی نے کہا کہ اس وقت نوجوان منشیات کی لت میں پھنس چکے ہیں جس کے سبب جہاں نوجوانوں کی زندگیاں ضائع ہو رہی ہیں وہیں ان کے والدین کی پریشانیوں میں بھی دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب راغب کرنے اور ان کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے فوج کے زیر اہتمام ہرسال اس طرح کی سرگرمیاں کرائی جاتی ہیں جن کا اہم مقصد نوجوانوں کو منشیات کی لت سے دور رکھتے ہوئے کھیل کود میں مصروف رکھنا ہے۔