جموں و کشمیر کے پونچھ میں انڈین آرمی کے ذریعہ پریمیئر لیگ 2022 کا انعقاد Poonch Premier League Cricket Tournament پریتم سٹیڈیم میں کیا گیا۔ اس موقع پر فوج کے اعلیٰ افسران خصوصی طور پر موجود رہے۔ اس پونچھ پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا مقصد سرحدی ضلع پونچھ کے مختلف علاقوں سے کرکٹ ٹیلنٹ کو تلاش کرنا ہے۔
اس موقع پر آرمی حکام نے بتایا کہ پونچھ پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ Poonch Premier League Cricket Tournament میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں سے ضلع سطح کی ٹیم بنانے کے لیے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا، جو جون 2022 میں اکھنور وائٹ نائٹ پریمیئر لیگ 2022 میں شرکت کریں گے۔ جموں ریجن سے اس ٹورنامنٹ میں کل دس ٹیمیں حصہ لیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:
CRPF Organised T-20 Cricket Tournament: شوپیاں میں سی آر پی ایف کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ
انہوں نے کہا کہ پونچھ پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ-2022 کا مقصد ضلع پونچھ کے سرحدی علاقوں سے کرکٹ میں ٹیلنٹ تلاش کرنا اور انہیں ریاستی اور قومی سطح پر کھیلنے کا موقع اور پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ سرحدی ضلع کے نوجوانوں کو کھیلنے کے مواقع مل سکیں۔ Indian Army Organises Cricket Tournament