پونچھ: صوبہ جموں کے سرحدی ضلع پونچھ میں لورن، منڈی علاقے میں بھارتی فوج کی 39 آر آر اور عوام کے مابین ’’انٹریکٹیو میٹنگ‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت فوج کی 39 راشٹریہ رائفلز کے کمانڈنگ افسر میجر کشال اگنی ہوتری نے کی، ان کے ہمرہ نائب صوبیدار سلیم علی بھی میٹنگ میں شامل رہے۔ جبکہ بلاک لورن کی معزز شخصیات بالخصوص نوجوانوں کے علاوہ پنچ سرپنچ صاحبان، چوکیدار، مقدم وغیرہ نے بھی میٹنگ میں شمولیت اختیار کی۔
میٹنگ کےد وران متعدد عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منتظمین کے مطابق میٹنگ کا بنیادی مقصد عوام اور فوج کے مابین تعلقات اور رشتوں کو مضبوط کرنا تھا۔ میٹنگ کے دوران میجر کشال اگنی ہوتری نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’فوج کی جانب سے ہمیشہ یہی کوشش رہتی ہے کہ عوام کے ساتھ اچھا تال میل برقرار رکھا جائے تاکہ عوام اور فوج کے درمیان کسی بھی طرح کی کوئی دوری یا بدگمانی باقی نہ رہے۔‘‘ انہوں نے عوام کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ’’علاقہ میں فوج کی جانب سے لوگوں کے مسائل اور بالخصوص نوجوانوں نسل کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔‘‘
مزید پڑھیں: Police Public Meet in Rajouri: نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کی تلقین
فوج کے ساتھ ساتھ منتخب عوامی نمائندگان (پی آر آئی) ممبران نے بھی مختلف عوامی مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا: ’’اس وقت بے روزگاری عروج پر ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل منشیات سمیت سماج و ملک دشمن سرگرمیوں میں میں ملوث ہو رہی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کو یقیین بنانے کے لیے فوج کو سدھ بھاونہ کے ساتھ ساتھ مختلف اسکیموں کے تحت نوجوانوں کی کاؤنسلنگ سمیت انہیں کھیل کود کی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘