ETV Bharat / state

پونچھ میں آزاد امیدوار ڈی ڈی سی چیئرپرسن منتخب - اشفاق احمد کو نائب چیئرپرسن

ضلع پونچھ میں ضلع ترقیاتی کونسل کے چئیرپرسن انتخابات میں آزاد خاتون امیدوار تعظیم اختر کو چیئرپرسن اور اشفاق احمد کو نائب چیئرپرسن منتخب کیا گیا ہے۔

independent candidate tazim akhtar
نو منتخب چیئرپرسن تعظیم اختر
author img

By

Published : Feb 13, 2021, 7:40 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ضلع ترقیاتی کونسل چیئرپرسن کے انتخابات میں آزاد خاتون امیدوار تعظیم اختر کے مدمقابل کانگریس کی خاتون امیدوار نازیہ غنی تھیں۔

پونچھ میں آزاد امیدوار چیئرپرسن منتخب

واضح رہے کہ ضلع پونچھ میں چیئرپرس کی سیٹ ایس ٹی خواتین کے لیے ہی ریزرو تھی۔

چیئرپرسن انتخاب میں ضلع کے کل 14 ڈی ڈی سی ممبران نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا، جس میں سے تعظیم اختر نے 8 ووٹ حاصل کیے اور کانگریس امیدوار کو 6 ووٹ ملے۔

وہیں، دوسری جانب نائب چئیرپرسن عہدے کے لیے اشفاق احمد کو منتخب کیا گیا ہے۔ چیئرپرسن کی حلف برداری تقریب کا اہتمام ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے سربراہی میں منعقد کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.