یوم آزادی کے موقع پر آج جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے تحصیل مینڈھر میں پرچم کشائی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران مینڈھر بلاک کی بی ڈی سی چیئر مین طاہرہ جبین نے قومی پرچم کو سلامی دی۔
اس دوران مقامی انتظامیہ کے ملازمین موجود تھے۔ پروگرام کا انعقاد مینڈھر کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں کیا گیا۔
کورونا وائرس کی وجہ سے تقریب مختصر وقت میں ختم کردی گئی۔ اس دوران بھارتی فوج کے افسران و دیگر اہلکار بھی تقریب میں موجود تھے۔