پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں پیغمر اسلامﷺ کے خلاف بیان دینے والوں کی گرفتاری کی مانگ کرتے ہوئے یک روزہ بند کی کال دی گئی، جس میں میں سبھی مذاہب کے لوگوں نے پونچھ ضلع میں آمدورفت اور دکانیں بند رکھی Poonch Protests over Prophet Remarks۔
بند کا اثر سرحدی ضلع پونچھ میں دیکھنے کو ملا، جہاں ہفتہ کو علی الصبح جموں کے علاوہ سبھی شاہراہوں پر گاڑی کی آمد و رفت بند رہیں۔ اس دوران سبھی دکانداروں نے اپنی اپنی دکانیں بند رکھیں۔ انتظامیہ کی جانب سے بازار میں گشت کیا گیا تاکہ کوئی سماج دشمن عناصر حالات خراب نہ کرے۔
مزید پڑھیں: