ایگریکلچرل سائنس سینٹر پونچھ میں سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیمپریٹ ہارٹیکلچر سرینگر نے ایگریکلچرل سائنس سینٹر کے اشتراک سے یک روزہ پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس میں کسانوں کو کیڑے مارنے کی دوا اور پھلدار پودے تقسیم کیے گئے۔
پروگرام میں کسانوں کو فصل کو اچھی کرنے کی تربیت دی گئی۔ وہیں ضلع میں تقریباً 100 کسانوں کو پھلدار پودے اور زراعت کے لیے استعمال ہونے والی اشیاء فراہم کی گئی۔
پروگرام کے شروعات میں محکمہ زراعت سے منسلک افسر اجے گپتا نے پروگرام میں موجود کسانوں کو باغبانی کے علاقے میں آگے آنے کو کہا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسان پھلدار پودے اگائیں اور اپنی آمدنی میں اضافہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پونچھ: کاشتکاروں میں پودے تقسیم
اس موقع پر سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیمپریٹ ہارٹی کلچر کے سائنس داں نے کسانوں کو نئی تکنیک سے کھیتی کرنے کا مشورہ دیا۔