انڈیا انٹرنیشنل فرینڈشپ سوسائٹی کی طرف سے یہ ایوارڈ اُن غیر معمولی بھارتی شہریوں کو دیا جاتا ہے جو تعلیم، سیاست و سوشل ورک، فائن آرٹس، انڈسٹری، سائنس اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
انتظامی خدمات کی مثالی فراہمی اور اپنی اردو شاعری کے لئے مشہور محمد اعجاز اسد کو یہ ایوارڈ قومی راجدھانی نئی دہلی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں دیا جائے گا جس کی تاریخ کا کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
امرناتھ یاترا: عقیدت مندوں کی رسائی پر پابندی عائد کی جائے
آئی اے ایس افسر ہونے کے علاوہ محمد اعجاز اسد اردو زبان کے شاعر بھی ہیں۔ 'برف زار' ان کا پہلا شعری مجموعہ ہے جس پر انہیں ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ ان کی غزلیں 'ریختہ ڈاٹ او آر جی' پر دستیاب ہیں۔
سن 2012 بیچ کے آئی اے ایس افسر اعجاز اسد فی الوقت کشمیر پاور ڈسکام کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ جموں وکشمیر کے دونوں صوبوں میں بحیثیت ضلع مجسٹریٹ اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں اور اپنی انسانیت نوازی کی وجہ سے لوگوں میں کافی مقبول ہیں۔
اعجاز اسد سرحدی ضلع پونچھ سے آئی اے ایس امتحان پاس کرنے اور قبل ازیں آئی آئی ٹی دلی میں داخلہ پانے والے پہلے نوجوان تھے۔ آئی اے ایس امتحانات پاس کرنے سے قبل انہوں نے آئی آئی ٹی دلی سے میکینکل انجینئرنگ میں بی ٹیک کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 'ریسکیو چاچا' حکومت کی نظروں سے اوجھل