اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر راہل یادو بھی موجود رہے، انہوں نے پولیس کی جانب ہیلمٹ کی تقسیم کی تعریف کی اور کہا کہ ضلع میں قوانین کی خلاف وزری کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی شروع کی جارہی ہے۔
جس کے تحت ضلع پولیس کی جانب سے آج ہیلمٹ تقسیم کی جارہے ہے۔ انہوں نے لوگوں کو ہیلمٹ پہنے کی ہدایت دی اور بائک سواروں کو ایک پیغام دیا گیا کہ قوانین پر عمل کریں جو اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑا جائے گا اس پر سخت کارروائی کی جائے گی۔'
اس موقعے پر ایس ایس پی پونچھ رمیش اگروال نے بتایا کہ آج پولیس کی جانب سے تقریباً 200 کے قریب ہیلمٹ تقسیم کئے ہیں، جبکہ انہوں نے بھی ٹریفک قانون پر عمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہیلمٹ پہننے سے کی سی شان میں کوئی کمی نہیں آئی، بلکہ حادثات کے وقت جان محفوظ رہے'۔