فی الحال ہیلتھ سینٹر کرائے کے ایک کمرے پر چل رہا ہے جہاں مریضوں کا علاج و معالجہ کیا جاتا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق سب ہیلتھ سینٹر کی حالت بہت خستہ ہے جہاں کسی بھی وقت حادثہ ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق سب ہیلتھ سنٹر کی حالت بہت خستہ ہے جہاں کسی بھی وقت حادثہ ہونے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں: جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی جاری: رپورٹ
عمر نورانی، محمود احمد چوہان، حاجی نوردین شیخ وغیرہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ' اس ترقی یافتہ دور میں ضلع پونچھ کے سب سے بڑی آبادی والے اس گاؤں آڑائی کا سب ہیلتھ سینٹر کی حالت تشویش ناک ہے'۔
یہاں دونوں پنچائیتوں کے متعدد محلہ جات جن میں چانو والا لمی والا، تھالا، ننور والا موریاں، تارہ گڑھ، ڈھاکہ، گنہاری، جندروالی، وغیرہ متعدد محلہ جات دوردراز آباد ہیں۔ جن کے لیے یہاں سب ہیلتھ سینٹر کا ہونا لازمی تھا۔ لیکن افسوس کہ یہاں بھی ایک خستہ حال کمرے میں ہی سب ہیلتھ سینٹر چل رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ' اس کمرے سے منسلک عمارت اس قدر بوسیدہ ہوچکی ہےکہ کسی بھی وقت کوئی حادثہ پیش آسکتی ہے۔ جبکہ یہاں ٹیکہ کاری کے علاوہ دیگر مریض علاج کے لیے آتے رہتے ہیں۔
مقامی لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہےکہ وہ اس گاؤں کی آبادی کو دیکھتے ہوئے ہیلتھ سینٹر کے لیے عمارت تعمیر کرائیں۔