ETV Bharat / state

Medical Camp in Poonch پونچھ کے لورن علاقہ میں طبی کیمپ منعقد

محکمہ صحت کی جانب سے ضلع پونچھ کے بیلا بالہ، لورن علاقہ میں منعقد کیے گئے طبی کیمپ کے دوران تین سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ سرما کے دوران امراض سے حفاظت کے حوالہ سے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔ Health Dept Organised Free Medical Camp in Poonch

پونچھ کے لورن علاقہ میں طبی کیمپ منعقد
پونچھ کے لورن علاقہ میں طبی کیمپ منعقد
author img

By

Published : Nov 25, 2022, 3:44 PM IST

منڈی: سرحدی ضلع پونچھ میں تحصیل منڈی کے ایک دور دراز اور پسماندہ علاقہ بیلا بالہ، لورن میں محکمہ صحت کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ طبی کیمپ میں بیلا بالہ سمیت نزدیکی علاقوں سے آئے درجنوں مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا۔ طبی کیمپ میں آئے مریضوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔ Free Medical Camp in Loran Poonch

پونچھ کے لورن علاقہ میں طبی کیمپ منعقد

دور دراز علاقہ میں طبی کیمپ کے انعقاد پر بیلا بالہ علاقہ کے باشندوں نے محکمہ صحت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’موسم سرما خاص کر برفباری کے دوران لوگوں کو طبی خدمات کے لیے منڈی یا لورن علاقہ جانے پڑتا ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ سرما سے قبل ہی طبی کیمپ کے انعقاد سے لوگوں کو کافی راحت پہنچی۔ لوگوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید کیمپس کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

بلاک میڈیکل آفیسر منڈی، نصرت النساء بھٹی، نے کہا کہ ’’اعلیٰ حکام کی ہدایات پر دور دراز اور علاقوں میں طبی کیمپ کے انعقاد کے احکامات پر بیلا بالہ علاقے میں میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ طبی کیمپ کے دوران تین سو سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا جن میں طلبہ، خواتین اور بزرگ شہری بھی شامل ہیں۔

بی ڈی او نے مزید کہا کہ طبی کیمپ کے دوران لوگوں کو سرما کے دوران حفاظتی تدابیر، مختلف امراض سے خود کو اپنے اہل و عیال کو بچانے کے حوالہ سے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔

مزید پڑھیں: Medical Camp in Shopain فوج کی طرف سے شوپیاں میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.