جموں و کشمیرکے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول سے متصل گاؤں ساوجیا Sawjian Sector میں لوگوں میں بچوں کا داخلہ سرکاری اسکول میں کروانے کے مقصد سے ایک بیداری ریلی Awareness Rally نکالی گئی۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر ساوجیا کے ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل انور خان Model Higher Secondary School Sawjian Principal Anwar Khan کی قیادت میں یہ ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے ذریعہ لوگوں کو بچوں کا داخلہ سرکاری اسکول میں کرانے کے لیے بیدار کیا گیا۔
اس مہم میں تقریبا 250 طلبا و طالبات سمیت اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ اس دوران ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل انور خان نے لوگوں کو تعلیم کے فائدے، سرکاری اسکولوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات سے لوگوں کو آگاہ کروایا۔ انہوں نے عوام کو سرکاری سکولوں میں فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات سے آگاہ کیا۔
اس آگاہی مہم میں نان ٹیچنگ اسٹاف نے بھی حصہ لیا اور بتایا کہ سرکاری اسکولوں میں قومی سطح پر کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جانے کے علاوہ کئی طرح کی سرکاری سہولیات موجود ہیں، جو کسی بھی پرائیوٹ اسکولوں میں نہیں ہیں۔
مزید پڑھین: بانڈی پورہ: سرکاری اسکول میں بچوں کا داخلہ کرانے کی مہم کا آغاز