ETV Bharat / state

برفانی تودہ سے آرمی پورٹر ہلاک، تین زخمی - برفانی تودہ سے آرمی پوٹر ہلاک، تین زخمی

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں واقع منڈی سے قریب بارہ کلومیٹر دور ڈوڈہ سنکھ آرمی پوسٹ کے قریب برف کے تودے گرنے سے ایک آرمی پورٹر ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔ء

برفانی تودہ سے آرمی پوٹر ہلاک
برفانی تودہ سے آرمی پوٹر ہلاک
author img

By

Published : Jan 8, 2020, 7:55 PM IST

بتایا جاتا ہے کہ رات گئے چار آرمی پوٹر برفانی تودہ کی زد میں آگئے جس کے نتیجہ میں محمد ظفر ولد محمد فرید عمر 21 سال ساکنہ چھیلہ ڈھانگری پدڑ ہلاک ہو گیا۔ اس کے علاوہ دوسرا اعجاز احمد ولد محمد شریف شدید زخمی ہو گیا- جبکہ دوسرے دو معمولی زحمی ہوے- جان بحق ہوئے شخص کو منڈی سب ضلع ہسپتال لایا گیا جہاں سے لاش کو ورثہ کے حوالا کر دیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ رات گئے چار آرمی پوٹر برفانی تودہ کی زد میں آگئے جس کے نتیجہ میں محمد ظفر ولد محمد فرید عمر 21 سال ساکنہ چھیلہ ڈھانگری پدڑ ہلاک ہو گیا۔ اس کے علاوہ دوسرا اعجاز احمد ولد محمد شریف شدید زخمی ہو گیا- جبکہ دوسرے دو معمولی زحمی ہوے- جان بحق ہوئے شخص کو منڈی سب ضلع ہسپتال لایا گیا جہاں سے لاش کو ورثہ کے حوالا کر دیا گیا۔

Intro:Body:

RegionalPosted at: Jan 8 2020 6:11PM



لکھنؤ:معمولی بات پر وکیل کا قتل،وکلاء کا ہنگامہ



لکھنؤ:08 جنوری(یواین آئی)اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے کرشنا نگر علاقے میں معمولی بات پر ہوئی کہا سنی کے بعد کچھ افراد نے وکیل ششر ترپاٹھی کا قتل کردیا۔قتل کی ورادت سے مشتعل وکلاء نے جم کر ہنگامہ کیا۔

کرشنا نگر علاقے کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امت کمار رائے نے بدھ کو بتایا کہ منگل دیر رات محلہ دامودر باشندہ وکیل ششرترپاٹھی عرف مونو(35)نکڑ پر کھڑا تھا۔ اسی وقت اسنیہ نگر باشند وکیل اوپیندر تیواری اپنے ساتھ وکلاء کے ساتھ وہاں آیا۔ اور کسی بات کے حوالے سے دونوں کے درمیان کہا سنی ہوگئی۔بات بڑھنے پر ان لوگوں نے اس کے ساتھ مار پیٹ کی۔زخمی حالت میں انہیں ٹراما سنٹر لے جایا گیا جہاں داکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

امت کمار نے بتایا کہ اس معاملے میں دو نامزد سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ پولیس نے ایک نامزد وکیل ونائک ٹھاکر کو گرفتار کرلیا ہے۔ دیگر ملزمین کی تلاش جاری ہے۔پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔ضلع انتظامیہ نے ششر کے اہل خانہ کو دو لاکھ روپئے اور لکھنؤ بار اسوسی ایشن اور سنٹر ل بار اسوسی ایشن نے 50۔50 ہزار روپئے دینے کا اعلان کیا ہے۔

وہیں اس حادثے کی مخالفت میں وکیلوں نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو سیدھے کلکٹریٹ احاطے میں رکھ کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔مشتعل وکلاء نے پولیس ۔انتظامیہ مردہ باد کے جم کر نعرے بازی۔پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے سربراہ شیوپال یادو نے بھی وکلاء کے احتجاج میں شرکت کی۔

ادھر کانگریس جنرل سکریٹری نے ایک بار پھر ریاست کے نظم ونسق پر سوال اٹھاتے ہوئے ٹوئٹ کیا’’سونراوں میں وجے شنکر تیواری اور شاملی میں اجے پاٹھک کے قتل کے بعد اب لکھنؤ میں وکیل ششر کا بہیمانہ قتل کردیا گیا۔

انہوں نے سوال کیا کہ ’’کیا ریاست پوری طرح سے جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں میں ہے؟بی جے پی حکومت نظم ونسق کے معاملے میں پوری طرح سے ناکام ہے‘‘۔

یواین آئی۔ولی


Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.