ETV Bharat / state

ایل او سی پر گولہ باری کا سلسلہ جاری، تعلیمی ادارے بند

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے منگل کے روز بھی پونچھ کے شاہپور کرنی علاقوں کے دیہات پر گولہ باری کی۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Apr 2, 2019, 2:16 PM IST

جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر منگل کے روز بھی ہند۔پاک افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ جاری رہا۔
انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوج بھی بھر پور جوابی کارروائی کررہا ہے تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دریں اثنا ضلع مجسٹریٹ پونچھ نے اپنے ایک حکم نامے میں ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک پانچ کلو میٹر کے اندراندر قائم تعلیمی ادارے منگل کے روز بھی بند رکھنے کے حکامات صادر کئے۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ علاقے میں طرفین کی افواج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز ایل او سی پر طرفین کے درمیان گولہ باری کے نتیجے میں پونچھ کے اندر ایک کمسن بچی، ایک خاتون اور بی ایس ایف کا ایک افسر جاں بحق جبکہ پانچ فورسز اہلکاروں سمیت اٹھارہ افراد زخمی ہوئے۔

Intro:Body:

salman

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.