ETV Bharat / state

Firing in Poonch پونچھ کے مینڈھر میں فائرنگ، فوج کا تلاشی آپریشن جاری

author img

By

Published : May 21, 2023, 10:33 AM IST

پونچھ ضلع کے بھٹادودیان اور ٹوٹا گلی کے قریب کیری علاقے میں سیکورٹی فورسز کی تلاشی مہم کے دوران مشتبہ فائرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ وہیں سیکیورٹی فورسز نے لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت کی ہے۔ search operation in Poonch

پونچھ کے مینڈھر میں فائرنگ، فوج کا تلاشی آپریشن جاری

پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر میں گزشتہ 20 اپریل کو فوجی گاڑی پر عسکریت پسندوں کے حملے میں پانچ فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ اس کے بعد پورے علاقے میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن مسلسل جاری ہے۔ اتوار کی علی الصبح یعنی 21 مئی کو پونچھ ضلع کے مینڈھر میں بھٹادودیان اور ٹوٹا گلی کے قریب کیری علاقے میں سیکورٹی فورسز کی تلاشی مہم کے دوران مشتبہ فائرنگ کا انکشاف ہوا۔ اس کے بعد سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔ تقریباً دو گھنٹے تک دونوں طرف سے شدید فائرنگ ہوتی رہی۔ اس فائرنگ کے دوران سیکیورٹی فورسز نے علاقوں کی مساجد سے اعلانات کیے اور لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فوج نے مورچہ سنبھالتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Militant Attack In Poonch پونچھ میں ہلاک ہونے والے پانچ فوجیوں کے شناخت جاری

گزشتہ 20 اپریل کو پونچھ کے مینڈھر میں فوجی گاڑی پر دہشت گردانہ حملے میں پانچ فوجی مارے گئے تھے۔ اس کے بعد پورے علاقے میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن مسلسل جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز نے بھٹاڈوریان، ندخاس اور ٹوٹا گلی کے جنگلات میں اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ فوج، پولیس، ایس او جی اور سی آر پی ایف کے ساتھ کمانڈوز پورے علاقے کی تلاشی میں مصروف ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے حملے میں ملوث 230 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی ہے۔ ان میں سے چھ لوگوں کی عسکریت پسندوں کے مددگار ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ جنہوں نے حملہ آور عسکریت پسندوں کے ساتھ تعاون کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.