ETV Bharat / state

Disabled Afghani Intruder ایل او سی پر گرفتار معذور ’درانداز‘ افغان شہری پر مقدمہ درج - پونچھ مین معذور درانداز گرفتار

سرحدی ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر گرفتار کیے گئے معذور ’درانداز‘ کی شناخت 20 سالہ عبدالواحد کے بطور ہوئی ہے۔ سکیورٹی فورسز کے مطابق گرفتار درانداز افغانی شہری ہے۔

fir-registered-against-disabled-intruder-apprehended-along-loc-in-poonch
ایل او سی پر گرفتار معذور ’درانداز‘ افغان شہری پر مقدمہ درج
author img

By

Published : Aug 10, 2023, 9:30 PM IST

جموں: جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کو جموں کے پونچھ ضلع میں ایک افغان شہری کے خلاف عسکریت پسندی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ گرفتار افغان شہری کا تعلق کالعدم تنظیم گروپ البدر سے بتایا جاتا ہے اور مبینہ طور پر پاکستانی زیر انتظام علاقے سے عسکریت پسندوں کے گروپ نے اسے بھارتی سرزمین میں عسکریت پسندوں کو دھکیلنے کے لیے راستے تلاش کرنے کے لیے گائیڈ کے طور پر بھیجا تھا۔سکیورٹی فورسز کے مطابق گرفتار فرد کی شناخت عبدالوحید ولد سرور شکیل کے نام سے ہوئی ہے۔وہیں پولیس نے ملزم کو مینڈھر کی منصف عدالت میں پیش کیا جس کے بعد عدالت نے ملزم کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزم کو 7 اگست کو پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ غیر قانونی طور پر بھارتی حدود میں داخل ہوا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر ملزم کے خلاف پونچھ کے مینڈھر پولیس اسٹیشن میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کی کی دفعہ 13 (غیر قانونی سرگرمی)، 18 (سازش اور عسکریت پسندوں کی کارروائی میں ملوث) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔'

مزید پڑھیں: Apprehended Intruder Afghan Resident: ایل او سی پر گرفتار معذور ’درانداز‘ افغان شہری، آفیشل

پولیس کے مطابق حپوچھ گچھ کے بعد فوج نے عبد الواحد کو قانونی کارروائیوں کی تکمیل کے لیے پونچھ پولیس کے سپرد کر دیا۔ فوج نے پولیس میں باضابطہ شکایت درج کرائی جس کی بنیاد پر ملزم پر عسکریت پسندی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.