متوفی کی شناخت بشیر احمد ساکنہ سلانی مینڈھر کے بطور ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بشیر احمد 4 جموں و کشمیر لائٹ انفنٹری (جیکلی) کے سابق حوالدر تھے اور بعد میں انہوں نے ڈیفنس سروس کورپس جوائن کی تھی۔
یہ پڑھیں: جنگ بندی کی خلاف ورزی میں ایک ہی گھر کے تین افراد ہلاک
انہوں نے کہا کہ بشیر احمد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
دریں اثنا ایس ایچ او مینڈھر منظور کوہلی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔