ETV Bharat / state

پونچھ: منڈی میں افسران کی عوامی نمائندوں کے ساتھ میٹنگ - پونچھ کی خبریں

عوامی نمائندوں نے ضلع اور تحصیل افسران کے ساتھ علاقے کے مسائل اور اس کے حل کے متعلق بات چیت کی۔

mandi
mandi
author img

By

Published : Oct 8, 2020, 7:40 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی کے 'منڈی کمپلیکس' میں ضلع انتظامیہ کے زیر اہتمام جن ابھیان بلاک دیوس، جن سنوائی ابھیان، ادھیکار ابھیان، اُننت گرام ابھیان سمیت دیگر ڈیولپمنٹ پروگرامز منعقد کیے گئے۔

پونچھ: منڈی میں افسران کی عوامی نمائدوں کے ساتھ نشست
اجلاس میں تحصیل کے تحت مختلف پنچایت کے نمائندوں اور عوام نے اپنے علاقے کی مشکلات ضلع ترقیاتی کمیشنر کے سامنے پیش کیا۔ اس دوران مخلتف عوامی مسائل کا حل موقع پر ہی کیا گیا جبکہ کئی مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ پروگرام کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے ہمراہ بلاک ڈیولپمنٹ کونسل شمیم احمد گنائی اور ضلع کے دیگر افسران کے ساتھ تحصیل افسران بھی موجود رہے۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پونچھ کی مختلف تحصیلوں میں مہینے کے پہلے بدھ والے دن ضلع انتظامیہ کی جانب سے اس قسم کے پروگرام کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں لوگوں کی مشکلات سنی جائیں گی اور ان کا جلد سے جلد ازالہ بھی کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مہینے میں بدھ کے روز ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ خود تحصیل کمپلیکس منڈی میں بیٹھیں گے اور لوگوں کے مسائل سنیں گے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.