ETV Bharat / state

Sankalp Diwas in Poonch سنکلپ دیوس پر پاک مقبوضہ جموں و کشمیر کو آزاد کرنے کا مطالبہ - پونچھ اردو نیوز

پونچھ میں وستھاپت سمیتی کی جانب سے سنکلپ دیوس پر پاک مقبوضہ جموں و کشمیر (پی او جے کے) کو پاکستان سے آزاد کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 24, 2023, 11:00 AM IST

سنکلپ دیوس پر پی او جے کے کو پاکستان سے آزاد کرنے کا مطالبہ

پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں وستھاپت سمیتی کی جانب سے ناکھاوالی چوک میں بریگیڈیئر پریتم سنگھ کے مجسمے پر پھول چڑھاتے ہوئے پی او جے کے کو پاکستان سے آزاد کرانے اور اپنے ملک میں انہیں آباد کرانے کا عہد کیا گیا۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے پی او جے کے کو پاکستان سے آزاد کرانے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں پی او جے کے و پناہ گزینوں نے شرکت کی۔ ضلع پونچھ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق ایم ایل سی پردیپ شرما کی قیادت میں پونچھ میں پی او جے کے وستھاپت سمیتی نے بدھ کے روز سنکلپ دیوس کے موقع پر پی او جے کے کو پاکستان کے قبضے سے واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 75 سالوں سے پاکستانی حکومت جموں و کشمیر کے ایک حصے پر قابض ہے۔ بھارت کی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کے قبضے سے آزاد کرائے اور ریفیوجز کو ان کے پرانے گھروں پر جانے کی اجازت دی جائے۔ سنہ 1947 میں ملک کی آزادی کے بعد جموں و کشمیر پر پاکستان قبضہ کرنا چاہتا تھا اور پاکستانی فوجیوں نے کابلیوں کی مدد سے جموں و کشمیر پر حملہ کیا تھا، اس وقت وہاں کے لوگوں نے بھارت کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستان کی مخالفت کرتے ہوئے پاکستان سے جانیں بچا کر اپنی زمینیں اور جائیدادیں پاکستان میں چھوڑ دی تھیں۔ جس پر پاکستانی حکومت غیر قانونی قبضہ کر لیا ہے بھارتی حکومت پی او جے کے سے غیر قانونی قبضے سے ہمیں انصاف دلائے اور 1947 کے بے گھر پناہ گزینوں کو پرانی جائیداد میں جانے کی اجازت دی جائے۔

اس موقع پر معلومات دیتے ہوئے پی او جے کے وستھاپت سمیتی کے رکن اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق ایم ایل سی پردیپ شرما نے بتایا کہ 22 فروری 1994 کو پارلیمنٹ میں پی او جے کے کو پاکستان سے آزاد کرنے کے لیے ایک سنکلپ لیا گیا تھا۔اسی سنکلپ کو پورا کرنے کے لیے آج بریگیڈیئر پریتم سنگھ کے مجسمے پر ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا ہے جس میں پاکستان سے پی او جے کے کو آزاد کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، کیوں کہ پریتم سنگھ کی وجہ سے آج پونچھ بھارت کا حصہ ہے، ورنہ پونچھ بھی پاکستان کے ماتحت ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں : پی او جے کے رفیوجیز فرنٹ کا حکومت کے خلاف احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.