پونچھ: ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ کے ممبر ایڈووکیٹ سہیل ملک نے دروپدی مرمو کو صدر جمہوریہ ہند منتخب Draupadi Murmu Becomes 15th President of India ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔ تہنیتی پیغام میں سہیل ملک نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کا پہاڑی قبیلہ ہندوستان کی پہلی قبائلی خاتون دروپدی مرمو کو بھارت کا 15واں صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قبائلی خاتون دروپدی مرمو کے صدر منتخب ہونے سے پہاڑی قبیلے میں اُمید کی کرن جگی ہے۔ گزشتہ چار دہائیوں سے ہمارے پہاڑی قبیلہ کو ایس ٹی زمرہ میں شامل کئے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ نومنتخب صدر خود پسماندہ قبیلہ سے تعلق رکھتی ہیں، وہ اِس دیرینہ مطالبہ کو پورا کرنے میں اہم رول ادا کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ پورے ہندوستان میں آباد قبائل کے لئے فخر کا مقام ہے کہ ایک قبائلی خاتون کو دُنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہندوستان کا صدر جمہوریہ بنایاگیاہے۔ جموں وکشمیر کے پہاڑی قبیلہ میں زبردست خوشی کا سماں ہے۔ Suhail Malik Congratulates Draupadi Murmu
یہ بھی پڑھیں: Presidential Election Counting: دروپدی مرمو بھارت کی نئی صدر جمہوریہ
انہوں نے کہاکہ پورے جموں وکشمیر میں جہاں جہاں پہاڑی قبیلہ کے لوگ آباد ہیں، دروپدی مرمو کی جیت کی خبر سننے کے بعد خوشی سے پھولے نہیں سما رہے اور جگہ جگہ جشن منایا جا رہا ہے۔ سہیل ملک نے نومنتخب صدر جمہوریہ سے اپیل کی ہے کہ وہ پہاڑی قبیلہ کے اس دیرینہ مطالبہ پر ہمدردانہ غور کر کے اِس کو جلد پورا کرنے میں اپنا اہم رول ادا کریں۔Suhail Malik Congratulates Draupadi Murmu