جموں و کشمیر: ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی کے گاؤں لورن کی ایک حاملہ خاتون کو راجہ سکھ دیو سنگھ کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، ان کا آپریشن ہونا تھا، ڈاکٹر نے ان کے شوہر کو آپریشن سے قبل خون کا بندوبست کرنے کے لیے کہا تو سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے جوان ضلع ہسپتال پہنچ کر خون کا عطیہ دے کر خاتون اور بچے کی جان بچائی۔' Saves Pregnant Woman by CRPF Jawan in Poonch
تفصیلات کے مطابق حاملہ خاتون شاہدہ پروینکا راجہ سکھدیو سنگھ ڈسٹرکٹ ہسپتال پونچھ میں آپریشن ہونا تھا اور خاتون میں صرف 2 گرام خون بچا تھا جس کی وجہ سے خاتون کا آپریشن نہیں ہوسکا تھا۔ خون حاصل کرنے کے لیے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی 72 بٹالین کے ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کیا گیا، اطلاع ملتے ہی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار فوری طور پر ضلع اسپتال پونچھ پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: A Hindu girl heart Transplants to a Muslim youth: ہندو لڑکی کا دل مسلم نوجوان کو ٹرانسپلانٹ کیا گیا
سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے جوان بہادر سنگھ نے خون دے کر حاملہ خاتون کی جان بچائی۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی ہم ہسپتال پہنچے اور بروقت خون کا عطیہ دیا، انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ ہم سب آگے آئیں اور مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کریں۔' اگر ہمارے خون دینے سے کسی کی جان بچتی ہے تو اس سے اچھا کام اور کیا ہو سکتا ہے۔'