ETV Bharat / state

کورونا وائرس: پونچھ میں بازار بند کرنے کا اعلان - Restaurant closed in Poonch

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضلع انتظامیہ مسلسل سخت پابندیاں عائد کرکے ان پر عمل درآمد کرا رہی ہے۔

کورونا وائرس: پونچھ میں بازار بند کرنے کا اعلان

author img

By

Published : Mar 19, 2020, 9:32 AM IST

پونچھ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ضلع انتظامیہ ان پر مستقل سخت پابندیاں عائد کر رہی ہے۔ انتظامیہ نے ضلع کے تمام ہوٹلز ، ڈھابوں اور ریستورانوں اور خوانچہ فروشوں کو دکانیں بند رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔ اور اس کے لیے تمام چوک چوراہوں پر باضابطہ مائک لگا کر اعلانات کرائے جارہے ہیں۔

کورونا وائرس: پونچھ میں بازار بند کرنے کا اعلان

اس سے قبل لوگوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے ضلع میں دفعہ 144 پہلے ہی نافذ کردیا گیا تھا اور عوامی پروگراموں، کانفرنسوں، جلسوں، مظاہروں پر پابندی عائد تھی۔ اب ضلع انتظامیہ نے 31 مارچ تک ہوٹلوں، ڈھابوں اور ریستورانوں اور دیگر تمام طرح کے اسٹالز پر بھی پابندی عائد کردی۔

ضلع انتظامیہ نے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔ اور ضلع انتظامیہ پونچھ نے ہدایت دی ہے کہ جو افراد ان پر عمل درآمد نہیں کریں گے۔ ان پر سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.