سرحدی ضلع پونچھ کے چکراڑا، منڈی علاقے میں دہائیاں قبل کسانوں اور زمین مالکان سے علاقے میں فیکٹری تعمیر کئے جانے کے نام پر اراضی لی گئی۔ تاہم قریب چالیس برس گزرنے کے بعد بھی فیکٹری تعمیر Cement Factory not Constructed in Poonch نہیں کی گئی۔
کسانوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اراضی متعلقہ ادارے کو بطور رہن اور اس شرط پر دی تھی کہ انکے اہل خانہ میں سے ایک ایک فرد کو فیکٹری میں نوکری فراہم کی جائے گی۔
مقامی باشندوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیمنٹ فیکٹری کے نام پر محض ایک ڈھانچہ تعمیر کیا گیا جسے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ادھورا چھوڑ Cement Factory not Constructed in Poonch دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں اراضی فروخت ہونے کے حوالے گردش کر رہی افواہوں سے لوگ کافی اضطراب میں ہیںRumors of Land being sold worries locals۔ انہوں نے کہا: ’’ہم نے تعمیر و ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم ہونے کے لیے اراضی دی تھی، تاہم اب اراضی کو فروخت کیے جانے کی خبروں سے ہم کافی بے چین ہیں۔‘‘
مزید پڑھیں: Biscuit Factory Shut Down: بسکٹ فیکٹری بند ہونے سے 500 مزدور بے روزگار
اراضی مالکان نے دعویٰ کیا کہ محکمہ مال میں بھی انکی موروثی اراضی دو افراد کے نام پر درج ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی قیمت پر اراضی کو فروخت نہیں ہونے دیں گے۔
کسانوں، اراضی مالکان نے انتظامیہ سے سیمنٹ فیکٹری تعمیر Poonch Cement Factoryکیے جانے یا انہیں اراضی واپس لوٹانے کی اپیل کی ہے۔