ETV Bharat / state

پونچھ اورراجوری میں پاکستانی فوج کی فائرنگ

پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ اور راجوری میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی۔

پونچھ اور راجوری میں جنگ بندی کی خلاف ورزی

author img

By

Published : Apr 16, 2020, 3:20 PM IST

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ دن میں تقریباً پونے 10 بجے پاکستانی فوج نے ضلع پونچھ کے قصبہ اور کرنی سیکٹرز میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی۔

انہوں نے بتایا کہ اس میں کسی طرح کے نقصان ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ادھر ضلع راجوری کے نوشہراہ سیکٹر میں بھی آج صبح 11 بجے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولی باری کی۔تاہم بھارتی فوج بھی اس کا کرارا جواب دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے 5 اگست کو جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی آئینی شق 370 کا خاتمہ کر دیا تھا۔ حکومت کے اس فیصلے کے بعد لائن آف کنٹرول پر بھی کشیدگی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے اور آئے روز لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ ہو رہی ہے۔

سال 2019 میں 3200 بار جنگ بندی کے خلاف ورزی ہوئی ہے، جو دو برسوں کی نسبت کافی زیادہ ہے۔ سنہ 2018 میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے 1610 واقعات پیش آئے تھے، جبکہ 2017 میں یہ تعداد 1 ہزار تھی۔

جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد تقریباً 1553 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

جموں و کشمیر کے پونچھ، اخنور، اوڑی، ٹنگڈار، کیرن اور گریز علاقوں میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے یہ واقعات پیش آئے ہیں۔ان علاقوں میں رہائش پزیر افراد خوف و دہشت کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.