ETV Bharat / state

پونچھ: بس حادثے میں 16 افراد زخمی - راجا سکھ دیو سنگھ ضلع ہسپتال

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے بانڈی چیچیا سیکٹر میں ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں ڈرائیور سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔

bus accident in shahpur sector of poonch district jammu and kashmir
پونچھ: بس حادثے میں 16 افراد زخمی
author img

By

Published : Sep 21, 2021, 10:43 PM IST

سرحدی ضلع پونچھ کے بانڈی چیچیا سیکٹر کے کرنی شاہ پور علاقے میں بس حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 16 شہری زخمی ہوگئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق منگل کی شام پونچھ سے شاہ پور کے لیے جانے والی بس نمبر جے کے 02 بی 1133 گنٹریہ گاؤں کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ بس بے قابو ہوکر 150 فٹ گہرائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔

موقع پر پہنچے مقامی لوگوں نے زخمیوں کوفوری نکال کر وی ڈی چیچیا میڈیکل سنٹر پہنچایا جہاں پر ڈاکٹروں نے کچھ کا علاج شروع کردیا جبکہ دیگر زخمیوں کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے سکھ دیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ پہنچایا گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ زخمیوں کا حال جاننے کے لیے راجا سکھ دیو سنگھ ضلع ہسپتال پہنچے اور ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ مناسب طبی سہولت مہیا کریں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.