ETV Bharat / state

Buddha Amarnath Yatra Begins: بڈھا امر ناتھ یاترا کا پہلا جتھا منڈی وارد

author img

By

Published : Aug 21, 2023, 2:20 PM IST

بڈھا امرناتھ یاترا کا پہلا جتھا مذہبی جوش و خروش کے ساتھ ضلع پونچھ کے منڈی علاقہ میں واقع بڈھا امرناتھ چٹانی مندر پہنچا جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

بابا بڈھا امر ناتھ یاترا کا پہلا جتھا منڈی وارد

پونچھ (جموں و کشمیر): بابا بڈھا امر ناتھ یاترا کا پہلا جتھا ضلع پونچھ کے بڈھا امر ناتھ چٹانی مندر منڈی پہنچا۔ پہلے قافلہ میں ملک کی متعدد ریاستوں سے آئے ہوئے یاتریوں نے بڈھا امر ناتھ چٹانی مندر میں حاضری دیکر عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ اس موقع پر مقامی باشندوں خاص کر مسلم برادری، سیول سوسائٹی منڈی کے علاوہ سیاسی و سماجی کارکنان نے صدیوں پرانے بھائی چارہ کو قائم رکھتے ہوئے ہر سال کی طرح امسال بھی منڈی میں پھول مالائیں پہنا کر یاتریوں کا شاندار استقبال کیا۔

بلاک ترقیاتی چیرمین، منڈی، شمیم احمد نے بھی یاتریوں کا استقبال کرتے ہوئے انہیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں کہا: ’’پونچھ میں آپسی بھائی چارہ کی مثال قائم رکھتے ہوئے ہم ہر سال بیرون ریاست سے آنے والے یاتریوں کا استقبال کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ منڈی علاقہ سال بھر بڈھا امرناتھ مندر میں یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے، تاہم سال کے ان ایام میں یاترا کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے جس میں ملک بھر سے یاتری یہاں من کی مراد پوری کرنے کے لیے بڈھا امرناتھ چٹانی مندر کا رخ کرتے ہیں۔

میڈیا نمائندوں کےس اتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’اس وقت ملک بھر میں جو حالات ہیں، خاص کر ہندو مسلم سکھ اتحاد کو جو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ان کے لیے منڈی، پونچھ میں جاری بڈھا امرناتھ یاترا ایک واضح پیغام اور کرارا جواب ہے۔‘‘ یاتریوں نے بھی مقامی باشندوں خاص کر مسلم برادری کے جزبہ خیر سگالی اور ہندو مسلم اتحاد کی ستائش کرتے ہوئے کہا: ’’پونچھ اور منڈی میں حقیقی معنوں میں سبھی مذاہب کا آپسی بھائی چارہ بے مثال ہے۔ اور مذہبی ہم آہنگی، اور مذہبی رواداری کا یہ پیغام ملک بھر میں عام ہونا چاہیے تاکہ جو عناصر نفرت پھیلانے کے درپے ہیں انہیں اس سے سبق مل سکے۔‘‘

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra 2023 کوہ سلیمان کے مندر میں چھڑی مبارک کو لے جایا گیا

ملک بھر سے آنے والے یاتریوں کے لیے جہاں انتظامیہ کی جانب سے مکمل حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں وہیں مندر ٹرسٹ کی جانب سے بھی یاتریوں کے کھانے پینے اور رہائش کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ یہاں آنے والے یاتریوں کو کسی بھی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.