منڈی بیدارمیں طبی کیمپ کا انعقاد - منشیات سے دور رہنے کا مشورہ
جموں و کشمیرکے ضلع پونچھ کے بیدارعلاقے میں فوج نے طبی کیمپ میں مریضوں کی جانچ کی۔
ضلع پونچھ میں منڈی کے بیدار علاقے میں فوج 25 آر آر کی جانب سے مفت میڈیکل کمپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں فوج کے کمانڈنگ آفیسر کے علاوہ علاقے کی اہم شخصیات نےشرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں کمانڈنگ آفیسر 25RR کے علاوہ بارڈر سیکورٹی فورسز کے کمانڈنگ آفیسر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر سرپنچ رفیق مدنی نے فوج کی جانب سے کیمپ لگانے پر آرمی اور بارڈر سیکورٹی فورس کا شکریہ ادا کیا۔ بیدار ڈنوگام چھمبر کناری بلنائی وغیرہ کی عوام نےاس طبی کیمپ سےاستفادہ کیا۔ ماہر ڈاکٹرز نے لوگوں کی تشخیص اور دوائی کی۔
رفیق مدنی نے کہا کہ فوج جہاں سرحدوں پر رات دن اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک کی حفاظت کرتی ہے۔ وہیں عوامی خدمات میں بھی پیش پیش رہتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جہاں مہنگائی عروج پر ہے۔ غریبوں کے لئے ایسے کیمپ بہت ہی اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیدار کے لوگ ہمیشہ فوج کے ساتھ شانہ بشانہ رہے۔ اس طرح فوج بھی ہمیشہ عوام کے ساتھ رہی ہے۔
اس موقع پر کمانڈنگ آفیسر نے اپنے پیغام میں نوجوانوں سے کہا کہ وہ منشیات سے دور رہیں۔ کھیل کود میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔