مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں پونچھ کے راجپورہ ڈگری کالج میں بی ایس ایف کی 183 بٹالین کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس میڈیکل کیمپ میں برگیڈیئر آئی ڈی سنگھ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
کیمپ کا افتتاح کے بعد انہوں نے کہا کہ اس وقت پڑوسی ملک ہمارے ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جس کی وجہ سے سرحدوں پر ہمارے جوان اپنے جانوں کی قربانی دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 'ہم حق پر ہیں اور حق کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے': فاروق عبداللہ
انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک کی حفاظت اور حوشحالی ہم سب کا فرض اور ذمہ داری ہے۔ فوج جہا سرحدوں پر ملک کی حفاظت پر مامور ہے۔ وہیں غریب عوام کو دیکھتے ہوئے مختلف طریقوں سے ان کی مدد کرنا بھی اپنی زمہ داری ہے۔