سرحدی ضلع پونچھ کے دور افتادہ علاقے گگڑیاں، ساوجیاں میں ریچھ کے حملے میں دو خواتین شدید طورپر زخمی ہو گئیں۔ Bear Attack Leaves 2 women injured in Poonch دونوں خواتین کو خون میں لت پت ساوجیاں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ضلع اسپتال پونچھ ریفر کر دیا گیا۔ Poonch Bear Attack معالجین نے ریچھ کے حملے میں زخمی ہوئی دونوں خواتین کی حالت مستحکم بتائی ہے۔
زخمی ہوئی خواتین کی شناخت ظریفہ بیگم اور شریفہ بیگم کے طور پر ہوئی ہے جن کا تعلق ساوجیاں کے گگڑیاں علاقہ سے ہے۔ Two Women Injured in Bear Attackمیڈیکل آفیسر ساوجیاں نے بتایا کہ دونوں زخمی خواتین کا ساوجیاں ہسپتال میں ابتدائی علاج کیا گیا اور بعد ازاں انہیں مزید علاج کے لیے ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کر دیا گیا جہاں دونوں کی حالت مستحکم ہے۔