ETV Bharat / state

Protest Against PWD in Poonch پونچھ میں محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Jun 6, 2023, 5:42 PM IST

ضلع پونچھ کے بانڈی کماں خان علاقے کے باشندوں نے ضلع انتظامیہ، محکمہ آر اینڈ بی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خستہ حال سڑکوں کی فوری مرمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

a
a
پونچھ میں محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف احتجاج

پونچھ (جموں و کشمیر) : سرحدی ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی میں بلاک ساتھرہ کے بانڈی کماں خان علاقے کے باشندوں نے ضلع انتظامیہ پونچھ اور محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے علاقہ کی خستہ حال سڑکوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہ ’’پیر موڑ ساتھرہ سے ہائی اسکول بانڈی کماں خان سڑک گزشتہ کئی عرصہ سے خستہ حالی کی شکار ہے جس کے سبب لوگوں کو عبور و مرور میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘

احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی زیر نگران اس سڑک کا مرمتی کام گزشتہ برس شروع کیا گیا تھا اور محض ایک کلو میٹر طویل سڑک کی میگڈمائزیشن انجام دی گئی تھی، تاہم چند دن بعد ہی تارکول اکھڑ کر سڑک پھر سے خستہ ہو گئی جبکہ بقیہ مرمتی کام بھی روک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی خستہ حال سڑکوں کی معمولی مرمت کے لیے اور سڑکوں کو قابل آمد و رفت بنانے کے لیے پنچایت حلقہ سے رقم واگزار کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کی سڑک بیشتر مقامات پر اس قدر تنگ ہے کہ بشمکل ایک وقت میں ایک گاڑی گزر سکتی ہے جس کے باعث مسافرین کی سخت پریشانیوں سے جوجھنا پڑتا ہے۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ بارشوں کے دوران مٹی کے تودے گر آنے سے سڑک پر چلنا پھرنا دشوار ہو جاتا ہے جبکہ مرمت نہ ہونے کے سبب جگہ جگہ زمین کھسک رہی ہے۔ بانڈی کماں خان علاقہ میں قریب پچیس ہزار نفوس آباد ہے اور اس علاقہ کو مین سڑک کے ساتھ جوڑنے والی واحد یہی ایک سڑک ہے جو کافی خستہ ہے۔ اور خستہ حال سڑک پر جمع پانی مقامی قبرستان میں بھی سرایت کر جاتا ہے جس سے لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Dilapidated roads in Poonch ڈی سی کی یقین دہانی کے باوجود سڑک کی مرمت نہیں کی گئی

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں قائم مڈل سکول، پرائمری سکول، ہائی اسکول اور ڈسپنسریز کے عملہ کو بھی سڑک کی خستہ حالی سے سخت پریشانیوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے سڑک کی خستہ حالی کو دور کرنے کی غرض سے فوری اور ٹھسوس اقدامات اٹھائے جانے کی اپیل کی ہے وگرنہ مقامی باشندے منڈی - پونچھ شاہراہ پر جمع ہوکر احتجاج کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.